اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے نمائندوں نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کو ایک خط لکھا ہے جس میں سعودی عرب کی مجرمانہ پالیسیوں اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ہاتھوں خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے پیش نظر یورپی یونین کے سفیر کو سعودی عرب سے فوری طور پر واپس بلانا چاہیے سعودی عرب آشکارا طور پر انسانی حقوق کی صریخ خلاف ورزیوں کا ارتکاب کررہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169